ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآباد کی زیر صدارت شجر کاری مہم کے حوالے سے اجلاس

بدھ 5 مارچ 2025 23:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآبادعمران عباس نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں زیر شجر کاری مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز مظفرآباد زاہد احمد،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد محمد ذوالفقار عالم'مہتمم پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مظفرآبادعمران مختار، مہتمم جنگلات تجدید ڈویژن جہلم ویلی مقرب خان، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآبادسید غلام محی الدین گیلانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صنعت و حرفت مظفرآباد، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مظفرآباد مختار احمد اعوان'اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ مظفرآباد محمد اشفاق اعوان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں مظفرآباد سید احمد حسن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ مظفرآباد عبدالرحمن'اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ مظفرآباد راجہ شجاعت ' جنرل سیکرٹری سنٹرل بار ایسو سی ایشن مظفرآباد توفیق احمد چوہدری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآباد نے بتایا کہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے موسم بہار کی شجر کاری مہم 2025 ریاست بھر میں چلانے کے لئے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔ اس سلسلہ میں مورخہ6 مارچ 2025 کو پوری ریاست میں شجر کاری کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس شجر کاری مہم میں جنگلات کا کلیدی کردار ہوگا۔