کاشتکاروں کو سدا بہار چارے کی کاشت مارچ کے آخر تک کاشت مکمل کرنے کا مشورہ

جمعرات 6 مارچ 2025 12:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) جوار اور سوڈانی گھاس کے ملاپ سے تیار کیا جانے والا سبز چارہ سدا بہار موسم گرما کا انتہائی اہم چارہ ہے اور غذائیت سے بھر پور 3سے 4کٹائیاں دینے کی وجہ سے اسے گرمیوں کا برسیم بھی کہا جا تاہے لہٰذاماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو سدا بہار چارے کی مارچ کے آخر تک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے نظامت امور کاشتکاری کے ترجمان نے بتایاکہ سدا بہار چارہ گرمی اور خشکی کو دوسرے چارہ جا ت کی نسبت زیادہ اچھے طریقے سے برداشت کر سکتا ہے اسلئے اس کی کاشت گرم اور خشک آب و ہوا والے علاقوں میں بھی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار سدا بہار چارے کیلئے 8سے 10کلو گرام صاف ستھرا صحت مند اور معیار ی بیج فی ایکڑ استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ہائبرڈ قسم ہے اسلئے ہر سال نیا بیج خرید کر ہی اس کی کاشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سدا بہار چارے کی پہلی کٹائی اسکی کاشت کے 60دن بعد کی جاتی ہے جبکہ اس کے بعد ہر 40سے 50دن کے وقفہ سے اس کی کٹائی کر کے چارہ کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :