بریک اپ کے بعد تمنا اوروجے کا ایک اور بڑا فیصلہ

اداکار اور اداکار کا رومانس کا رشتہ ختم کر کے صرف دوست رہنے کا فیصلہ

جمعرات 6 مارچ 2025 12:44

بریک اپ کے بعد تمنا اوروجے کا ایک اور بڑا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کی جوڑی حقیقت میں ہم سفر بنتے بنتے رہ گئی۔تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی بریک اپ کی خبر کے بعد سے اس جوڑی کے مداح دل برداشتہ نظر آ رہے ہیں۔اس جوڑی نے دو سال ڈیٹنگ کے بعد باہمی رضا مندی سے بطور لو برڈز راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اور اداکار نے رومانس کا رشتہ ختم کر کے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب بریک کے بعد تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے آگے کی جانب ایک قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔وجے اور تمنا کے اس عمل سے انٹرنیٹ صارفین کافی پیشان نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ انسٹاگرام پر 28 ملین فالوورز رکھنے والی 35 سالہ اداکارہ اور 1.6 ملین فالوورز رکھنے والے 38 سالہ اداکار کے درمیان کس چپقلش نے دوری پیدا کی، اس سے متعلق تاحال معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔