
گھیا توری کی مارچ میں کاشت سمیت اسے گندم کی برداشت کے بعد مئی و جون کے مہینوں میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے، ترجمان آری
جمعرات 6 مارچ 2025 15:45
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ کالی توری کی بارانی علاقوں میں کاشت سے بہترین پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پرائیویٹ سیڈ کمپنیاں گھیاتوری کادوغلا بیچ تیار کررہی ہیں جس کا سائز عام توری کے مقابلہ میں کافی بڑا ہوتاہے اور اس کی پیداوار بھی زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ایکڑ رقبہ پر گھیا توری کی کاشت کیلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام صحتمند بیج درکار ہوتاہے تاہم بوائی سے قبل امیڈاکلوپرڈ یا تھائیو فینیٹ میتھائل بحساب 2گرام فی کلو گرام بیج کو لگا کر کاشت کرنا چاہیے تاکہ فصل مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے بتایاکہ گھیاتوری میں نشاستہ، چکنائی، لحمیات بھی پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ100گرام گھیاتوری میں توانائی 18گرام، پانی 7 2گرام، پروٹین 1.2گرام، چکنائی 0.2گرام، نشاستہ 2.9گرام، ریشہ 1.7گرام،فولاد 1.1ملی گرام، کیلشیم 3.6گرام پایاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ گھیا توری میں فاسفورس، وٹامن اے، بی اور تھائیامین بھی پائی جاتی ہے جو انسانی جسم کیلئے نہائت مفید ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ماہ مارچ میں کاشت کی گئی فصل اپریل کے آخری ایام سے لیکر جولائی کے آخر تک پھل دیتی ہے جبکہ مئی و جون میں کاشت کی گئی فصل سے اکتوبر ونومبر میں پھل حاصل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.