تمنا بھاٹیہ جلد شادی کی خواہشمند،وجے ورماکاانکار، دونوں نے راہیں جدا کرلیں

جمعرات 6 مارچ 2025 21:31

تمنا بھاٹیہ جلد شادی کی خواہشمند،وجے ورماکاانکار، دونوں نے راہیں جدا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کے درمیان رومانوی تعلق ختم ہوگئے ، دونوں نے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 34سالہ تمنا بھاٹیہ نے جلد شادی کر کے سیٹل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جبکہ 38سالہ اداکار وجے ورما اس فیصلے کے حق میں نہیں تھے ، اسی وجہ سے بالی ووڈ کی اس نوجوان جوڑی نے 2سال ڈیٹنگ کے بعد گھر بسانے کے بجائے اپنی راہیں جدا کر لیں۔میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ تمنا بھاٹیہ کی شادی کی خواہش اور وجے ورما کے انکار کے باعث اس جوڑی کے درمیان اختلافات میں شدت آ گئی تھی اور بالآخر یہ جوڑی خاموشی سے علیحدہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :