آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے ماہ رمضان میں ترجیحی بنیادوں پر جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے فوڈ آئٹمز کےمعیار کو چیک کیا

جمعرات 6 مارچ 2025 23:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں 05 مارچ 2025 ء کو ماہ رمضان کی بناء پر ترجیحی بنیادوں پر جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب اور اضلاع میں موجود فوڈ ٹیسٹنگ Equipments کے ذریعہ مختلف اشیاء خرو دو نوش خصوصاً آئل اور گھی کے معیار کی چیکنگ کی جس میں پکوڑے سموسے، کباب اور فرائنگ آئٹمز کی تیاری میں استعمال ہونے والے آئل کی Oil Testometer کے ذریعے پڑتال کی گئی، اور مبلغ ـ/90,000 روپے جرمانہ کے بعد 210.000 لیٹر آئل Discard کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مظفر آباد ڈویژن میں غیر رجسٹر اور غیر معیاری آئل اور گھی کی بڑی کھیپ ضبط کی گئی۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی نے فوڈ سیفٹی آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوڈ آئٹمز دودھ، آئل، گھی، مصالحہ جات اور ڈرنکنگ واٹر وغیرہ کی روزانہ کی بنیادوں پر Testing کریں اور اشیاء کے مضر صحت پائے جانے کی صورت میں مالکان کو بلا تخصیص بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے ناقص اشیاء کو موقع پر تلف کیا جائے۔