سیڈ کارپوریشن نے مونگی کے تصدیق شدہ شہ زور بیج کی فروخت کا آغاز کر دیا

جمعہ 7 مارچ 2025 12:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مونگی کے تصدیق شدہ شہ زور بیج کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کا حامل منظور شدہ بیج استعمال کریں تاکہ اس کی کاشت سے بمپر کراپ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ شعبہ مارکیٹنگ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے اپنے سنٹرز سے تصدیق شدہ شہ زور بیج اور مونگی کی سیل شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مکئی میں منظور شدہ اقسام افکوئی، سرگودہا 2002، ایم ایم آر آئی (پیلی) کا بیس اور دس کلوگرام کا تھیلا جبکہ ازری 2006 اور این ایم2011 وغیرہ کا بیج بھی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہ زور بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سیل پوائنٹس کے علاوہ علاقہ کے ڈیلرز سے بھی دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کاشتکار بھائیوں سے کہا کہ ادارے کا فراہم کر دہ بیج کاشت کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملکی پیداوار میں بھی اضافہ کا سبب بنیں۔ انہوں نے کہا کہ فراہمی بیج کے سلسلہ میں اگر کوئی دشواری پیش آئے تو مقامی دفتر محکمہ زراعت توسیع ودفتر پنجاب سیڈ کارپوریشن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :