Live Updates

نہیں پتا بابر کے والد نے کتنے ٹیسٹ کھیلے، وہ انکی ٹیکنیک درست کردیں، باسط علی

جمعہ 7 مارچ 2025 12:25

نہیں پتا بابر کے والد نے کتنے ٹیسٹ کھیلے، وہ انکی ٹیکنیک درست کردیں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں پتا بابر کے والد کتنے ٹیسٹ میچ کھیلے ہوئے ہیں، بابر کے والد ان کی ٹیکنیک کے مسئلے کو درست کریں۔نجی ٹی وی پروگرام میں سابق ٹیسٹ بیٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتا تھا کہ بابراعظم کے کوچ ان کے والد ہیں، اچھی بات ہے کہ بابر کے کوچ ان کے والد ہیں، بابراعظم کے والد سے درخواست ہے کہ ان کی ٹیکنیک پر کام کریں۔

باسط علی نے کہا کہ مسائل ٹھیک کرنا بابر کے ہاتھ میں ہے، ہماری نیک خواہشات ہیں، بابر جب کپتان تھا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسامہ میر کا نام نہیں آیا۔انھوں نے کہا کہ اسامہ میر نے پی ایس ایل میں سب سے اچھی پرفارمنس دی تھی، اسامہ میر کے بھی والدین ہیں انھوں نے بھی دعائیں کی ہوں گی، اسامہ میر کی فیملی کو بھی اسکواڈ سیڈراپ ہونے پر دکھ ہوا ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر نے کہا کہ سب کے والدین دعائیں بھی کرتیہیں اور ناراض بھی ہوتے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں ایک جیسا لیکر چلنا چاہیے۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہر باپ کو اپنے بیٹا عزیز ہوتا ہے، کچھ کے والد کہہ دیتے ہیں اور کچھ کے والد اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں، بابر کو ماڈرن ڈے کرکٹ سے متعلق خود کو مزید بہترکرنا ہوگا، ڈراپ کرنے پر والد یا بھائی کی جانب سے پوسٹ کرنا اچھی بات نہیں۔سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر نے کہا کہ کسی کھلاڑی کے والد یا بھائی کی ایسی پوسٹ کرنا ادارے کی توہین ہے، بابر کے والد جن کو کہہ رہے ہیں انھوں نے ہمیشہ سپورٹ کی ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات