برطانیہ میں پہلی بارخواتین ڈاکٹرز کی تعداد مردوں سے بڑھ گئی

جمعہ 7 مارچ 2025 16:41

برطانیہ میں پہلی بارخواتین ڈاکٹرز کی تعداد مردوں سے بڑھ گئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ڈاکٹرز کی تعداد مرد ڈاکٹروں سے بڑھ گئی ہے، جنرل میڈیکل کونسل کے مطابق رجسٹرڈ خواتین ڈاکٹرز کی تعداد پہلی مرتبہ مرد ڈاکٹروں سے زیادہ ہوگئی ہے تاہم یہ تعداد ملک کے مختلف حصوں میں الگ الگ ہے، میڈیکل ریگولیٹرز کے مطابق 164,440 خواتین ڈاکٹر ز کے پاس پریکٹس کرنے کا لائسنس ہے جوکہ رجسٹر میں درج ڈاکٹروں کے 50.4 فیصد کے مساوی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ رجسٹر مرد ڈاکٹروں کی تعداد 164,195 ہے اس کی بڑی وجہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے والی خواتین کی زیادہ تعداد ہے۔

متعلقہ عنوان :