آئل اینڈگیس کمپنیوں کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمی

جمعہ 7 مارچ 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) آئل اینڈگیس کمپنیوں کے منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تیل وگیس کی تلاش و ان کو نکالنے والی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلی ششماہی میں آئل اینڈگیس کمپنیوں کو173.90ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئل اینڈگیس کمپنیوں کو247.15ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا،جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں آئل اینڈگیس کمپنیوں کو87.81ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوپہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، پہلی سہ ماہی میں آئل اینڈگیس کمپنیوں کو86.39ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اوجی ڈی سی ایل کو82.45ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے123.29ارب روپے کے مقابلہ میں 33فیصدکم ہے۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں پی پی ایل کو50.91ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 68.77ارب روپے کے مقابلہ میں 26فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ماڑی گیس کو30.39رب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 37.50ارب روپے کے مقابلہ میں 19فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں پی اوایل کو10.14ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.57ارب روپے کے مقابلہ میں 42فیصدکم ہے۔\395