المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدرالیا س میمن کی صدارت میں ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں پورے ملک میں افطاربکس کی تقسیم کاجائزہ لیا گیااوراب تک لاکھوں افطاربکس کی اطمینان بخش تقسیم پر کارکنان کومبارک باددی

جمعہ 7 مارچ 2025 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدرالیا س میمن کی صدارت میں ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہواجس میں معین خان،عبدالغفارسعیدی اورالمصطفیٰ کے دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان بیت المال کے تعاون سے پورے ملک میں افطاربکس کی تقسیم کاجائزہ لیا گیااوراب تک لاکھوں افطاربکس کی اطمینان بخش تقسیم پر کارکنان کومبارک باددی ۔

انہوںنے کہاکہ یکم رمضان سے افطاربکس کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے اوریہ سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا انہوں نے بتایاکہ المصطفیٰ کے زیرانتظام ہسپتال،اسکولز،کالجز،یتیم خانے اولڈہومز،مساجد،مدارس اورکلینکس دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ۔سالانہ 13لاکھ افرادالمصطفیٰ کے زیرانتظام چلنے والے اداروں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افرادکی آنکھوں کے موتیاکے فری آپریشن ہوچکے ہیں ،ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ڈائیلاسس ہوچکے ہیں،62ہزارسے زائد کٹے ہونٹ اورتالوکے فری آپریشن کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ رمضان شریف میں بیوہ،خواتین اوریتیم بچوں میں ہزاروں کی تعدادمیں راشن ،مرد،خواتین کے کپڑے تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوںنے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ المصطفیٰ کے زیر انتظام کارخیر میں زکوٰة،عطیات سے بھرپورتعاون کریںتاکہ انسانی خدمت کایہ عظیم مشن جاری رہے ۔انہوںنے کہاکہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ہیں ،ان کی قیادت میں نیکی کایہ مشن ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :