’’ میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں ‘‘

صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی25ویںبرسی 9مارچ اتوارکو منائی جائے گی

جمعہ 7 مارچ 2025 22:39

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2025ء) ’’ میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں ‘‘ صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی25ویںبرسی 9مارچ اتوارکو منائی جائے گی اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے شہروں کوٹ ادو ،ملتان،مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان ،جہانیاں،خانیوال،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں استاد پٹھانے خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سرائیکی وسیب کے رہائشی استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا وہ جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ ادوو میں پیدا ہوئے۔استاد پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیکی زبان کے گلوکار تھے انہوںنے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیںجو کہ دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔استاد پٹھانے کی گائیگی سرائیکی وسیب کیلئے ایک اثاثہ ہے۔استاد پٹھانے خان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔استاد پٹھانے خان کی معروف غزل ’’ میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں ‘‘ آج بھی زبان زد عام ہے۔استاد پٹھانے خان 9مارچ 2000ء کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کر گئے تھے انہیں کوٹ ادو میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :