وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکس، کنوینر سول ورکس،ڈی ایس اےاور سی ایس او کے ہمراہ امام بی بی کیمپس کا دورہ

ہفتہ 8 مارچ 2025 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس)پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ورکس، کنوینر سول ورکس،ڈی ایس اےاور سی ایس او کے ہمراہ ایمن آباد روڈ پر واقع امام بی بی کیمپس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وائس چانسلر نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ٹھیکیداروں سے میٹنگ کی۔

انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی امام بی بی کیمپس میں جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے تعمیرات کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ یہ دورہ طلباء اور فیکلٹی کے لیے بہتر تعلیمی ماحول اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انتظامیہ سہولیات کو بڑھانے اور کیمپس کو جلد مکمل طور پر فعال کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :