حکومت آزاد کشمیر خواتین کے حقوق،ترقی ،معاشرے میں کردار کو مزید موثر بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی، خواتین وزراء آزاد کشمیر

ہفتہ 8 مارچ 2025 19:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء) آزاد کشمیر کی خواتین وزراء نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر خواتین کے حقوق۔انکی ترقی اور معاشرے میں کردار کو مزید موثر بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ہنر مند خواتین کو کاروبار کے لیے ابتدائی طور پر پانچ لاکھ کا قرضہ شخصی ضمانت پر دیں گے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز محترمہ پروفیسر تقدیسِ گیلانی۔

وزیر کشمیر سیل و کشمیر کلچرل اکیڈمی محترمہ امتیاز نسیم اور مشیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹر شین محترمہ نثارہ عباسی نے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور خواتین پارلیمانی کاکس کے اشتراک سے بینظیر بھٹو وویمن کمپلیکس مظفرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے چیئرپرسن اسٹیٹ کمیشن ان دی سٹیٹس آف وویمن محترمہ ریحانہ خان۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی نسواں حکومت آزاد کشمیر ارشاد قریشی۔ڈایریکٹر اکرام الحق۔ڈاکٹر آمنہ بہار۔ڈاکٹر فرزانہ فرح۔عاصمہ ایڈووکیٹ اور نصرت شاہین نے بھی اظہار خیال کیا تقریب میں سٹیٹ کمیشن کی ممبران اور سیاسی جماعتوں کی عہدے داران نایلہ شہزاد۔سایرہ چیشتی۔حسنہ نور۔میڈم تابندہ نے بھی شرکت کی۔ وزراء حکومت آزاد کشمیر نے کہا کہ خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مقام حاصل کر سکیں ماضی میں خواتین کو تعلیم سے محروم رکھا گیا ہمیں کل کی فکر کرنی ہو گی انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بیٹی اور بیٹے کی تفریق کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے جس کیلئے بیداری شعور کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے باوجود عالمی یوم خواتین میں خواتین کی بھرپور شرکت آور آس دن کو منانے کا اہتمام لایق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کیے جانے کا حکومتی سطح پر نوٹس لیا جائے گا اس سلسلے میں قوانین موجود ہیں مزید اگر کوئی چاہے تو مزید قوانین کے لیے اسمبلی کے اندر آواز بلند کی جائے گی اس موقع پر آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں خواتین کی بھرپور شرکت تھی جنہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے بنیر اور کتبے آٹھا رکھے تھے۔