قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکالر آفتاب احمد نے اپنی تحقیق مکمل کرلی

ہفتہ 8 مارچ 2025 22:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2025ء) قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ انگریزی سے تعلق رکھنے والے سکالر آفتاب احمد نے اپنی تحقیق مکمل کرنے کے بعد اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا ہے ان کے نگران پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثقلین حسن تھے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آفتاب احمد نے کہا کہ الحمدللہ یہ میرے لئے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کیونکہ میں نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سفر چیلنجوں سے بھرا ہوا تھا لیکن میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ کامیابی عطا کی انہوں نے اس سفر کے دوران اپنے اساتذہ، خاندان اور دوستوں کا ان کے غیر متزلزل تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :