
حکومتِ کی جانب سے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے لیے اُٹھائے گئے اِقدامات معیشت کے لیے انقلابی پیش رفت ثابت ہوسکتے ھیں،حیدرآباد چیمبر
ہفتہ 8 مارچ 2025 23:27
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ امریکہ، یورپی ممالک، متحدہ عرب امارات، جاپان اور سنگاپور جیسے ممالک پہلے ہی کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کر کے اِس کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کرپٹو کرنسی کے لیے خصوصی زونز بنائے گئے ہیں، جہاں کمپنیاں بلاک چین پر مبنی سسٹمز استعمال کر رہی ہیں، جس سے کاروباری شفافیت میں اِضافہ ہو رہا ہے۔ سنگاپور میں حکومت نے کرپٹو کو قانونی فریم ورک میں شامل کر کے کاروباری سیکٹر کو ڈیجیٹل فنانشل ٹولز سے منسلک کیا ہے، جس سے وہاں کی معیشت کو بے پناہ فائدہ پہنچا ہے۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے کہا کہ پاکستان میں بھی کرپٹو کرنسی کے استعمال میں تیزی آ رہی ہے۔ Chainalysis کے 2021 کے گلوبل کرپٹو انڈیکس کے مطابق، پاکستان دنیا میں کرپٹو اپنانے کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ 2021 میں پاکستانیوں نے تقریباً 20 بلین ڈالر کی کرپٹو ٹرانزیکشنز کیں، جو اِس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی تاجر اور فری لانسرز کرپٹو کو اپنا رہے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستانی فری لانسرز دنیا بھر میں اپنی سروسز فراہم کر رہے ہیں اور اگر حکومت ایک ریگولیٹری فریم ورک متعارف کر دے تو سالانہ اَربوں ڈالر پاکستان کے فارن ریزروز میں شامل کئے جا سکتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.