صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت اجلاس، وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ وجانوروں میں منہ کھر بیماری کنٹرول کرنے کیلئے محکمانہ اقدامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 8 مارچ 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ ،جنوبی پنجاب کی دیہی بیوہ و مطلقہ خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم اور دوسرے منصوبوں پر پیش رفت کے علاوہ جانوروں میں منہ کھر بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمانہ حکمت عملی و اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، اب تک 13ہزار 451کارڈ کسانوں نے وصول کر لیے جبکہ 10ہزار 990کسانوں کے 77ہزار 627 نر بچھڑے/کٹٹرے کو ٹیگیڈ کیا گیا اور پی اے آئی ٹی ایس(Paits) نے قرض کے لیے منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کی فارمرز کو بروقت ڈلیوری کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے تمام ڈویژنز میں تعینات ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر خود لائیو سٹاک کارڈ ڈلیوری سنٹرز کے دورے کرنے کے احکامات جاری کئے،ایسے فارمرز جن کے کارڈز سنٹرز پر پہنچ گئے ہیں اور وہ کارڈ وصولی کے لیے نہیں آرہے ہیں،ان سے رابطہ کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ مویشی پال فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ کے آنے والے تمام مراحل ٹیگنگ،ویکسینشن اور ان سیمنیشن کے بارے میں آگاہ کرئے گا تاکہ مویشی پال کسانوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی واقعی تعداد اور ٹیگنگ سٹٹس جاننے کے لیے اربن یونٹ کی جانب سے ریورفیکیشن سروے جاری ہے۔

سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12اضلاع کی 55 سال تک عمر کی دیہی خواتین کو دو سالوں میں تقریبا 11ہزار جانور(جھوٹیاں/ویہٹریاں) تقسیم کی جائیں گی، پنجاب کے 5اضلاع بہاولنگر،ملتان،خانیوال،لودھراں اور راجن پور میں اب تک 2041انیملیز بیوہ و مطلقہ خواتین میں تقسیم کئے جا چکے اور ان کو بنک آف پنجاب کی جانب سے کارڈ بھی ڈلیور ہو گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جانوروں میں منہ کھر بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے جلد حکمت عملی وضع کی جائے،انھوں نے منہ کھر بیماری کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ویکسیئن کی پیداواری صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انھوں نے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو فیمیل انیلیمیز کی غیر قانونی قربانی روکنے،جانوروں کی ریگولر رپورٹنگ اور محکمہ کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ و تجاوزات واگزار کرانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اصفر، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرلز توسیع،پروڈکشن،ریسرچ(لائیو سٹاک)،بینک آف پنجاب ،پی آئی ٹی بی اوراربن یونٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔