محکمہ بحالیات میرپور نے قانون قاعدے کو کھوہ کھاتے ڈالا ،محمد طاہر کھوکھر

جن سیاسی پنڈتوں نے غیر ریاستی اور غیر کشمیری لوگوں کو کشمیریوں پر مسلط کیا ہے وہ عوام کے خیر خواہ نہیں

اتوار 9 مارچ 2025 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2025ء) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمدطاہر کھوکھر نے کہا کہ محکمہ بحالیات میرپور نے قانون قاعدے کو کھوہ کھاتے ڈالا آزاد کشمیر کے ممبر اسمبلی اور موجودہ ڈپٹی سپیکر کو نوازنے کے لیئے ایک دن میں ریاض احمد نے باشندہ ریاست کے لیئے درخواست دی اسی دن اس کو محکمہ بحالیات میرپور باشندہ ریاست جاری کر دیتا ہے جس کے لیئے نہ کوائف مکمل کیئے گئے نہ ریکارڈ چیک کیا گیا ایمرجنسی بنیادوں پر سیاسی سفارش،برادری ازم اوراثر رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے موجودہ ڈپٹی سپیکر کو باشندہ ریاست جاری کیا گیا، جس طرح عام عوام جن کے پاس راشن کارڈ، الاٹمنٹ چٹیں ہونے کے باوجود ان کو فائیلیں مہینوں ، ہفتوں تک دھول میں لپٹی رہتی ہیں ان کو دفاتر کے چکر ؛لگوائے جاتے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،ایک ایسا شخص جس نے کئی سالوں سے اپنے باشندہ ریاست کے لیئے اپلائی نہیں کیا جس کو کچھ سیاسی و دیگر قوتوں نے ذاتی مفاد کے لیے مسلط کیا جس کو ہنگامی بنیادوں پر ایک ہی دن میں باشندہ ریاست جاری کروایا گیا موجودہ ڈپٹی سپیکر نے جس نشت سے الیکشن لڑا وہ اس نشت سے الیکشن لڑنے کے اہل ہی نہیں تھے وہ بیرون ملک مقیم تھے وہ اوور سیز کمیونٹی کے زمرے میں آتے تھے جن کو مفاداتی عناصر نے نوازنے اور مالی مفاد حاصل کرنے کے لیئے ان کو باشندہ ریاست ایک دن میں جاری کروایا اور پیسے کی چمک پر اس کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلوایا گیا جو آج آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلط کیا ہوا ہے جن سیاسی پنڈتوں نے غیر ریاستی اور غیر کشمیری لوگوں کو کشمیریوں پر مسلط کیا ہے وہ عوام کے خیر خواہ نہیں بلکہ مالی مفادات کے پجاری ہیں ان عناصر نے فائیو سٹار ہوٹلوں میں بیٹھ کر غیر کشمیریوں کے ساتھ ڈیلیں کی ان کو مالی مفادات پر ان کے باشندہ ریاست بنا کر ان کو الیکشن میں ان کا راستہ بنایا گیا اور کشمیری عوام پر مسلط کیا ، طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہمیں اب صرف معزز عدالتوں سے انصاف کی امید ہے وہ جعلی باشندہ ریاست کے بنانے والوں ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیں تاکہ باشندہ ریاست کو محفوظ بنایا جا سکے۔