مسجد الحرام میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکزکااہتمام

بچوں کے سینٹر میں انہیں قرآن کریم اور مسنون اذکار کی تعلیم دی جائے گی

اتوار 9 مارچ 2025 15:45

مسجد الحرام میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکزکااہتمام
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2025ء)مسجد الحرام کے زائرین کی سہولت کیلئے ماہ رمضان میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکز کا اہتمام کیا ہے جو 24گھنٹے کے بنیاد پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق الحرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد حرام میں بچوں کے سینٹر میں انہیں قرآن کریم اور مسنون اذکار کی تعلیم دی جائے گی۔ علاوہ ازیں تعلیمی کہانیاں اور صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔