راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اتوار 9 مارچ 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2025ء) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز چھ ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم ظل شاہ کو گرفتار کر کے دو کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم امتیاز سے 540 گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

پیرودھائی پولیس نے 3 ملزمان فیضان، عنایت اللہ اور اسماعیل کو گرفتار کر کے 59 لیٹر شراب جبکہ وارث خان پولیس نے ملزم فضل کریم کو گرفتار کر کے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔