سرگودھا پولیس کی جانب سے شہید کانسٹیبل محسن عباس کی برسی پر شہید کی قبر پر سلامی

اتوار 9 مارچ 2025 18:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2025ء) مت سمجھو ہم نے بھلا دیا۔ شہید کانسٹیبل محسن عباس کی برسی کے موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے شہید کی قبر پر سلامی دی گئی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

شہید کانسٹیبل محسن عباس نے مورخہ 09 مارچ 2024ء کو علاقہ تھانہ میانی میں دوران ناکہ بندی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش فرمایا۔