کاشتکار دھان کی فصل کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں،اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت سمبڑیال

پیر 10 مارچ 2025 15:17

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی فصل کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت اور خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر20 مئی سے قبل دھان کی پنیری اور فصل کاشت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 20 مئی سے قبل کاشت کی گئی دھان کی پنیری اور فصل تلف کردی جائے گی۔کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ وہ دھان کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دھان کی اگیتی کاشت بری طرح متاثر ہوئی اور کاشتکاروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ دھان کی پنیری کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :