چیف ایگزیکٹو لیسکوکی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد

پیر 10 مارچ 2025 15:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران فرائض سرانجام دینے والے افسران و ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔ انجینئرشاہد حیدر نے کہا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنانا لیسکو کی پیشہ وارانہ مہارت کی بہترین مثال ہے،لیسکو آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :