مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کوصحت مند رکھنے کیلئے خشک اور گرم جگہ کا انتخاب کریں ، ڈی ڈی پسرور

پیر 10 مارچ 2025 17:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کیلئے حالیہ بارش سے بچائیں ،جانوروں کو خشک اور گرم ماحول مہیا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پیرکو اے پی پی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش کے موسم سے بڑے اور چھوٹے جانوروں میں بیماریوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں جس سے گوشت اور دودھ کی پیداوار میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کوصحت مند رکھنے کیلئے خشک اور گرم جگہ کا انتخاب کریں تاکہ گوشت اور دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات، رہنمائی یا مشاورت کیلئے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :