Live Updates

ایڈیشنل کمشنر لورالائی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

پیر 10 مارچ 2025 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن منور حسن مگسی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں سمیت تمام ہیلتھ مراکز میں دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات اور درپیش مسائل زیر بحث لائے گئے۔ ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی نے بتایا کہ لورالائی ڈویژن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مستقل اور کنٹریکٹ بنیاد پر تعینات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

دکی ، لورالائی میں کنٹریکٹ سٹاف کی تعیناتیاں ہو گئی ہیں، بارکھان میں پراسیس مکمل ہیں جبکہ ضلع موسیٰ خیل میں اس حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ،اسی طرح ایم اوز اور ایل ایم اوز بھی تعینات کررہے ہیں اورتمام اضلاع میں ادویات کیلئے 50 فیصد بجٹ ریلیز ہوگیا ہے،منور حسن نے شرکاء سے کہا کہ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی ادویات و دیگر مشنری مہیا کر رہی ہے، صحت کارڈ اس کے علاوہ ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات