Live Updates

ایڈیشنل کمشنر لورالائی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

لورالائی ڈویژن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مستقل ، کنٹریکٹ بنیاد پر تعینات کرنے بارے بریفنگ

پیر 10 مارچ 2025 20:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)ایڈیشنل کمشنر لورالائی ڈویژن منور حسن مگسی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ و ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی ، ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر محمد فہیم ، ڈی ایچ او دکی ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ،ڈ ی ایچ او موسیٰ خیل ڈاکٹر عبد الماجد امین ، ڈپٹی ڈی ایچ او بارکھان ڈاکٹر عبد الغفار نے شرکت کی جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو دکی و موسیٰ خیل بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں سمیت تمام ہیلتھ مراکز میں دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات پر غور کیا گیا۔ اور درپیش مسائل زیر بحث لائے گئے۔ ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی نے بتایا کہ لورالائی ڈویژن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو مستقل اور کنٹریکٹ بنیاد پر تعینات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

دکی ، لورالائی میں کنٹریکٹ سٹاف تعیناتی ہوگئیں ہیں بارکھان میں پراسس مکمل ہیں جبکہ ضلع موسیٰ خیل میں اس حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس طرح ایم اوز اور ایل ایم اوز بھی تعینات کررہے ہیں درخواستیں موصول ہوئی ہیں انہوں نی کہ جس میں سرپلس ہو اسکو دوسرے ضلع میں ایڈ جسٹ کیا جائے گا تمام اضلاع میں ادویات کی بجٹ 50 فیصد ریلیز ہوگیا ہے ڈی ایچ او دکی نے بتایا کہ ہمارے ہا ں 50، 60 لاکھ روپے کی ادویات موجود ہیں 11 ایمبولینس ہیں اس میں 2 اف روڈ ہیں ڈی ایچ او بارکھان ، ڈی ایچ او موسیٰ خیل نے بتایا کہ ان کے ہاں 30، 30 لاکھ روپے کی ادویات موجود ہیں ڈویڑنل کمشنر لورالائی ڈویڑن منور حسن نے شرکاء سے کہا کہ حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی ادویات و دیگر مشنری مہیا کر رہی ہیں صحت کارڈ اس کے علاوہ ہیں انہوں نے کہاکہ کسی بھی ضرورت کے لئے وہ مزید بھی ڈیمانڈ کرسکتے ہیں تاکہ صحت کے مراکز میں علاج معالجہ کی صورتحال بہتر ہو انہوں نے تما م ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی کریں اور ان سے کوئی رعایت نہ کریں انہوں نیکہاکہ ڈی ایچ اوز غیر فعال صحت کے مراکز کی نشان دہی کریں اور اس کی وجوہات معلوم کریں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات