سیالکوٹ،باغبانوں کو مختلف اقسام کے ترشاوہ پھلوں کی پیوندکاری کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت

منگل 11 مارچ 2025 11:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ نے باغبانوں کو مختلف اقسام کے ترشاوہ پھلوں کی پیوندکاری کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زراعت آفیسر مرکز صدر حمیرا یونس نے بتایا کہ ترشاوہ پھلوں کے کاشتکارجڑی بوٹیوں کے خاتمے،باغات اور نرسری کو رس چوسنے والے کیڑوں مثلاً سٹرس سلا، سفید مکھی، پھل کی مکھی اور لیف مائنر سے بچانے کیلئے کے لیے محکمہ زراعت تو سیع کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔

اس کے علاوہ پھل کی مکھی کے انسداد کے لیے جنسی پھندے لگائیں۔ اس ضمن میں 1 ایکڑ میں 6 تا8 جنسی پھندے لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں پھل بننے کاعمل جلدی مکمل ہو سکتا ہے لہذٰاپانی کی کمی نہ آنے دیں۔اس کے علاوہ پھل بننے پر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :