گند م کے کاشتکاروں کو گندم کی آخری آبپاشی رواں ماہ مارچ کے تیسرے ہفتہ میں مکمل کرنے کی سفارش

منگل 11 مارچ 2025 16:14

فیصل آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) محکمہ زراعت نے گند م کے کاشتکاروں کو گندم کی آخری آبپاشی رواں ماہ مارچ کے تیسرے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بروقت آبپاشی یقینی بنائیں نیز گندم پر سست تیلے کے حملہ کی صورت میں زرعی زہروں کا ہرگز استعمال نہ کیاجائے کیونکہ ان کے اثرات اچھے نہیں ہوتے جن میں ماحول کاآلودہ ہونا، صحت کے مسائل اور مفید کیڑوں کا ختم ہونا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عامر صدیق نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ گندم پر سست تیلے کے حملہ کی صورت میں فصل پر ٹھنڈے پانی کاسپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ تیز بارش کی وجہ سے بھی گندم میں سست تیلے کی تعداد کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کیلئے فصل کاباقاعدہ معائنہ جاری رکھیں اور بیمار پودوں کو نکال کر زمین میں دبادیں تاکہ جرثومے کھیت میں نہ پھیل سکیں اور ایسے کھیتوں میں آبپاشی کاوقفہ بھی بڑھادیاجائے۔