'ایکس' پرایک ہی دن میں تین بڑےسائبرحملے، صارفین کو مشکلات کا سامنا

منگل 11 مارچ 2025 16:18

'ایکس' پرایک ہی دن میں تین بڑےسائبرحملے،  صارفین کو  مشکلات  کا سامنا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیر کو ایک ہی دن میں تین بڑےسائبر حملےہوئے جس کے باعث دنیا بھر میں ایکس صارفین کو لاگ ان اور لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہیکر گروپ ڈارک سٹارم ٹیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ٹیلیگرام پر اس کا اعتراف کیا ہے تاہم اس سے قبل ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈاج ڈیزائنر نامی اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا کہ یہ حملے ایک بڑے گروپ یا کسی ملک کی کارستانی ہو سکتے ہیں کیونکہ ایسے حملوں کے لئے بے پناہ وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایکس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ منظم انداز میں کئے گئے ہیں۔ فاکس بزنس پر ایک انٹرویو کے دوران، انہوں نے الزام لگایا کہ حملے میں استعمال ہونے والے کمپیوٹرز میں یوکرین کے علاقے کے ڈیجیٹل ایڈریس تھے اور ایکس ابھی تک یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ کیا ہوا ہے۔