یونیورسٹی آف ہری پور اور یحیٰی ویلفیئر ہسپتال کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

منگل 11 مارچ 2025 16:23

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور نے یحیٰی ویلفیئر ہسپتال ہری پور کے ساتھ ایک قابل قدر شراکت داری قائم کی ہے جو طلباء، فیکلٹی اور عملہ کیلئے سستی صحت کی خدمات کو یقینی بناتی ہے۔ 14 نومبر 2023ءکو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن، ڈاکٹر صادق نور خان چیئرمین شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر عبدالجبار کے ہمراہ یحیٰی ویلفیئر ہسپتال کمپلیکس ہری پور کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر محمد طاہر میڈیکل ڈائریکٹر یحییٰ ہسپتال نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدہ کے تحت یونیورسٹی آف ہری پور کے تمام طلبائ، فیکلٹی اور عملہ اس کے حقدار ہیں، تشخیصی ٹیسٹ پر 25 فیصد رعایت، ریڈیالوجی سروسز پر 10 فیصد رعایت ہو گی، یہ اقدام معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بناتا ہے جس سے یونیورسٹی کی پوری کمیونٹی مستفید ہوتی ہے۔ نئے طلباءکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی فلاح و بہبود کیلئے یونیورسٹی کے عزم کے حصہ کے طور پر ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :