مظفرگڑھ ،حکومت پنجاب نے مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کےلئے اگیتی کپاس کی کاشت کا ہدف 34 ہزار ایکڑ رکھا ہے،ڈی جی زراعت

منگل 11 مارچ 2025 16:23

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت و توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کےلئے اگیتی کپاس کی کاشت کا ہدف 34 ہزار ایکٹر اراضی رکھاگیا ہے، جیسے ہر ممکن کوشش کر کے حاصل کرنا ہے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ک فیلڈ افسران دن رات کوشش کریں اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں۔ ڈائریکٹرجنرل زراعت نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے 20 مئی سے قبل چاول کی کاشت پر پابندی عائد کردی ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل زراعت نے چوک گودر کے مقام پر اگیتی کپاس کی کاشت کے کھیت کا معائنہ کیا اور ضروری احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اگیتی کپاس کی کاشت پر 5 ہزار روپے فی ایکٹر سبسڈی دے رہی ہے ، اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے متعددپروگرا م شروع کئے ہیں جس سے زراعت اور کاشتکاروں کی بہتری ہوگی ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کپاس کی کاشت پر زوردیں اور منافع کمائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت و توسیع ڈیرہ غازی خان عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ حبیب الرحمٰن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و توسیع مجاہد اقبال بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :