کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر دالوں کی کاشت یقینی بنائیں ،ماہرین

منگل 11 مارچ 2025 16:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) پاکستان دالوں کی 15 لاکھ ٹن سالانہ ضرورت کے برعکس ہرسال 10لاکھ ٹن دالیں پیداکررہاہے جبکہ5لاکھ ٹن دالوں کی درآمد پر خرچ ہونیوالا کثیر زر مبادلہ بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر دالوں کی کاشت یقینی بنانا ہو گی لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے زیادہ سے زیادہ دالوں کی کاشت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اضافی دالیں پیداکرکے انہیں برآمد کرنے کے قابل بھی ہو سکے۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ پاکستان پانچ برس پہلے تک مونگ برآمد کر رہا تھا جبکہ آج اس کی درآمدکی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کھادیں اور سپرے کسان کی قوت خرید سے باہر ہوچکے ہیں لہٰذا محکمہ زراعت اور زرعی ریسرچ کے ادارے آرگینک فارمنگ پر توجہ دے رہے ہیں جس کیلئے زرعی ادارے بھی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :