لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کی درخواست پر سماعت کیلئے درخواست منظور

منگل 11 مارچ 2025 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کی درخواست پر سماعت کیلئے جلد تاریخ مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور کے مقامی وکیل آفاق احمد ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے مرکزی کیس کو 14اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جماعتی حیثیت متاثر ہو چکی ہے، اس لیے انہیں آزاد سینیٹرز قرار دیا جائے۔