سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا دورہ لودھراں، کاشتکاروں سے ملاقاتیں اور کپاس کی اگیتی کاشت مہم کا جائزہ لیا

منگل 11 مارچ 2025 19:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے لودھراں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کپاس کی اگیتی کاشت مہم کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری سرفراز حسین مگسی نے کہا کہ 31 مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپور انداز میں کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔

فیلڈ فارمیشنز ہر کاشتکار کے پاس جاکر انہیں کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے آمادہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ موسم کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے۔ صوبہ پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 ایکڑ اگیتی کپاس کاشت کرنے پر 25 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے کاشتکاروں کو ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی جائے۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع لودھراں میں 88 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے برعکس قریباً 47 فیصد رقبہ پر کپاس کاشت ہوچکی ہے اور آنے والے دنوں میں موزوں درجہ حرارت کی بدولت کپاس کی کاشت میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :