ریفائنڈ چینی کی دوبارہ برآمد، وزیراعظم نے خام چینی کی درآمد کے علاقائی ماڈلز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنادی

بدھ 12 مارچ 2025 15:58

ریفائنڈ چینی کی دوبارہ برآمد، وزیراعظم نے خام چینی کی درآمد کے علاقائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے ریفائنڈ چینی کی دوبارہ برآمد کے لیے خام چینی کی درآمد کے علاقائی ماڈلز کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورت کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کریں گے جس میں وزیر تجارت، وزیر پیٹرولیم، معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، سیکرٹری صنعت، جہانگیر خان ترین، ممبر ای اے سی، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دو نمائندے اور سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورتی اینڈ ریسرچ شامل ہوں گے۔ کمیٹی کو چینی کی قیمتوں کے جاری مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔کمیٹی اپنی رپورٹ دس دن کے اندر پیش کرے گی۔