7سرکاری ، غیر سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ ہومیوپیتھک طب اور حکیم کے شفا خانوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان کی رجسٹریشن یقینی بنانی ہے ، ڈاکٹرنور محمد قاضی

بدھ 12 مارچ 2025 20:00

م*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2025ء) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہا ہے کہ کمیشن کے قیام کا مقصد لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے سرکاری ، غیر سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ ہومیوپیتھک طب اور حکیم کے شفا خانوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان کی رجسٹریشن یقینی بنانی ہے کمیشن نے اپنے قیام سے لیکر اب تک صوبے کے 206 ہسپتالوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیئے ہیں جبکہ 407 رجسٹریشن فارم جاری کئے گئے ہیں اور 201 فارم پر رجسٹریشن کا عمل مختلف مراحل میں ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہاکہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا مقصد عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری ، غیر سرکاری حکماء اور ہومیو پیتھک کے شعبوں میں کام کرنے والے ہسپتالوں اور اداروں کا این او سی لیتے وقت ہسپتال میں مریضوں کیلئے کون کونسی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ان کو یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ نرسری ، حجام سمیت دیگر شعبوں میں بھی بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کام کررہا ہے جس کا مقصد عالمی طرز پر لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی ہے کہ ہستالوں میں معیاری سہولیات مریضوں کو دستیاب ہے یا نہیں اور ہسپتالوں میں جو سہولیات ہسپتال کی کیٹگری کے مطابق کاغذوں میں ظاہر کی ہے انہیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فراہمی برقرار رکھنی ہے کہ کسی بھی مریض کو علاج کے دوران کوئی مشکلات درپیش نہ آئے ہم نے پہلے مرحلے میں ہسپتالوںکے حکام کو شعور و آگاہی فراہم کررہے ہیں کہ وہ ہسپتالوں کی رجسٹریشن یقینی بنائیں پہلے مرحلے میں ہم نے 10 مارچ تک 3 بار ہسپتال والوں کو رجسٹریشن کے حصول کے لئے وقت دیا تھا اور رجسٹریشن مفت کی جارہی ہے صرف سرٹیفکیٹ کی فیس وصول کی جاتی ہے اب رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا کمیشن ابھی قائم ہوا ہے اور ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جس میں افرادی قوت اور دیگر عملے سمیت مالی وسائل کی اشد ضرورت ہے تاکہ اپنی تمام افرادی قوت اور ٹیمیں مکمل کریں جو ہسپتالوں میں اچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے سکیں پہلے مرحلے میں ہم ہسپتالوں کو آگاہ کرکے دورے شروع کررہے ہیں جس کا مقصد انہیں آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہسپتالوں میں سہولیات کے حوالے سے متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے اسی طرح عوام اور علاج کے لئے آنے والے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ اگر انہیں کوئی مشکل اور تکلیف ہے تو وہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن میں تحریری طور پر اپنی شکایت درج کریں تاکہ اس کا ازالہ کیا جاسکے نہ کہ وہ ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کے ساتھ مارپیٹ کریں ہمیں اپنے رویوں میں بدلائو لانا ہے ہم محدود وسائل میں کام کررہے ہیں ہمارا کام لوگوں کو گائیڈ کرنا ہے اور پہلے مرحلے میں لوگوں کو ہیلتھ کیئر کمیشن ک قواعد و ضوابط اور ان کی ذمہ داری کے بارے میں آگاہی دینا ہے کیونکہ ہیلتھ کیئر کمیشن اپنے قواعد و ضوابط اور قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کررہا ہے۔