ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائیاں

جمعرات 13 مارچ 2025 09:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناءفاطمہ نے اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ و ٹیم کے ہمراہ مری روڈ ملحقہ ایریا میں مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا، فروٹ سبزی، دودھ و دھی، کریانہ، گوشت، بیکری اور چکن کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءخوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے سمیت حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداراوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز محمد ابراہیم نے ٹیم کے ہمراہ بلال ٹاون میں چکن، فروٹ و سبزی، دودھ و دھی، گوشت، جنرل سٹوروں، کباب و دیگر شاپس کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانے اور نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :