امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ غزہ پر قبضے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے

غزہ سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا، آئرش وزیراعظم سے ملاقات میں صدرٹرمپ کی گفتگو ٹرمپ انتہاپسند صہیونیوں کے نظریات سے ہم آہنگ ہونے سے گریزکریں، حماس

جمعرات 13 مارچ 2025 11:46

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ غزہ پر قبضے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ غزہ پرقبضے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے ۔اوول آفس میں آئرش وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا غزہ سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا اس موقع پرآئرلینڈ کے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ فلسطین میں امدادی اشیا کی فراہمی اور یرغمالیوں کی جلد رہائی ہونی چاہیے،دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حماس نے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتہاپسند صہیونیوں کے نظریات سے ہم آہنگ ہونے سے گریزکریں،اس سے پہلے امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنا چاہیے،وہاں کے عوام کو ہٹاکر اسے دوبارہ ترقی یافتہ بنانا چاہیے۔