امریکا میں فلسطینیوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، رپورٹ

گزشتہ برس امریکا بھرمیں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4فیصد اضافہ ہوا ہے تعلیمی میدان میں امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جرائم کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں

جمعرات 13 مارچ 2025 11:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)امریکا میں 2024میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8ہزار 658شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطینیوں اورغزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے مطابق 2024میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ان شکایات میں سب سے زیادہ دفاتر اور ملازمتوں کی دیگر مقامات میں امتیازی سلوک کی ہیں اس کے بعد امیگریشن اور پناہ گزین سے متعلق ہیں، تعلیمی میدان میں امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جرائم کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔امریکا میں مسلمانوں پرتشدد اورقتل کے واقعات بھی ہوئے ہیں جن میں 6سالہ فلسطینی بچے کا قتل، 3سالہ فلسطینی بچی کو ڈوبونے کی کوشش، ٹیکساس میں چھری سے حملہ، نیو یارک میں ایک مسلمان مرد پر تشدد واقعات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :