آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں فوڈ بزنس آپریٹرز کی پڑتال

جمعرات 13 مارچ 2025 17:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں و فوڈ ٹیسٹنگ کے ذریعہ فوڈ بزنس آپریٹرز کی پڑتال عمل میں لائی اور اشیاء خوردونوش خصوصا آئل /گھی، دودھ، پانی، مصالحہ جات، جوسز وغیرہ کے 124 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجہ میں غیر معیاری اشیاء پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو مبلغ 50,000 روپے جرمانہ کے علاوہ 60 لیٹر آئل 09 کلو مکھن اور 03 کلو غیر معیاری مارجر ین کو تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ جملہ آفیسران ماہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ کی بنیادوں پر اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کے علاوہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کو موقع پر تلف کرتے ہوئے جرمانہ جات عائد کر رہے ہیں تا کہ عوام الناس کو بلا تخصیص معیاری خوراک میسر آسکے۔