پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے کالج آف نرسنگ جامعہ کشمیر میں نرسنگ کورسز کے اجرا کی منظوری دے دی

جمعرات 13 مارچ 2025 17:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) حکومت آزاد کشمیر نے کالج آف نرسنگ جامعہ کشمیر میں نرسنگ کورسز کے اجرا کے لئے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل سے منظوری حاصل کر لی ہے۔پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی جانب سے جن نرسنگ کورسز کی منظوری دی گئی ہے ان میں جی بی ایس این اورپی آر این بی ایس این شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو ملک کے مختلف اداروں میں داخلہ لینا پڑتا تھا لیکن اس منظوری کے بعد اب طلبہ مظفرآباد میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کرسکیں گےاور نرسنگ کی تعلیم حاصل کرکے صحت کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے اور آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔