یونیورسٹی آف سرگودھا کے لیے اُستادِ محترم پروفیسر رانا اصغرعلی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

جمعرات 13 مارچ 2025 17:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے لیے اُستادِ محترم پروفیسر رانا اصغرعلی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ہزاروں طلباء وطالبات ان سے فیضیاب ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر مدثر حسین شاہ نے پروفیسر رانا اصغرعلی کی وفات پر اُنکو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مدثر حسین شاہ نے کہا کہ پروفیسر اُستاد محترم رانا اصغر علی نے جامعہ سرگودھا کے طلباء و طالبات کی اپنے بچوں سے بڑھ کر سرپرستی کی ۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کو اُن کے دور میں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ ڈاکٹر مدثر حسین شاہ نے کہا کہ وہ ایک روحانی باپ کی تعریف انکی شخصیت کی صورت میں دیکھنے کو ملی اللہ انکو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائیں اوراہلِ خانہ وعزیزواقارب کو صبرعطاء فرمائیں۔ ہم اس غم کی گھڑی میں رانا اصغر علی مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :