میٹرک امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے کڑی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،ڈپٹی کمشنرملتان

جمعرات 13 مارچ 2025 21:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنرملتان محمد علی بخاری نے گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول کا دورہ کر کے جاری میٹرک امتحانات میں امیدواروں اور طلبا کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایجوکیشن اور تعلیمی بورڈ کو ہدایت کی کہ امیدواروں کے لیے بیٹھنے اور امتحان دینے کے حوالے سے تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ جبکہ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ امتحانات میں شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔