قاضی واگہ کے لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ان کامسئلہ حل کیا جائے ، قاضی حضور جان ایڈووکیٹ

جمعرات 13 مارچ 2025 23:22

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2025ء) بھاگ بار کے سینئر وکیل قاضی حضور جان ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ تحصیل بھاگ کے گائوں جوکہ پیر تیار غازی نالہ سے پانی پیتے ہیں لیکن اس وقت گاں قاضی واگہ کے لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں گائوں قاضی واگہ کے مکین معصوم بچے، بچیاں بوڑھے پینے کے پانی کے لئے سارا دن پانی کے لئے سر گرداں رہتے ہیں اس علاقے سے منتخب ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر محمد عاصم کرد گیلو کی توجہ گاں قاضی واگہ کے طرف مبذول کراتے ہوئے کہاکہ گاں قاضی واگہ جوکہ تحصیل بھاگ کا گنجان آبادی والا علاقہ ہے اس وقت یہاں کے عوام، بوڑھے، بچے پینے کے پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں پینے کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے مستقبل کے ہونہار معصوم بچے سکول بھی نہیں جاتے ہیں کیونکہ گائوں قاضی واگہ کا جو کچا تالاب تھا جس میں بارشوں کا پانی اسٹور کرکے لوگ اس کچا تالاب کا بارشوں والا پانی بھی مکمل ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے گاں واگہ تحصیل بھاگ کے عوام پینے کے پانی کے ختم ہونے کے حوالے سے شدید مشکلات اور کرب سے دو چار ہیں جب پیر تیار غازی نالہ میں پانی آتا ہے تو اسے راستے میں کئی مکانات پر رکاوٹیں ڈال کر پانی کو بند کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاں قاضی واگہ، گاں بلڑا، گاں محرم، گاں گنجلو، گاں گیہل، گاں قاضی وانڈھ سمیت سینکڑوں دیہات اور گاں کے جو کچے تالاب ہیں ان میں پینے کا پانی اسٹوریج ختم ہوکر کچے تالاب مکمل طور پر خشک ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں نے یہاں سے منتخب ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو اور ڈپٹی کمشنر بولان کچھی جہانزیب لانگو سے مطالبہ کیاکہ گاں قاضی واگہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام کے پینے کے پانی کے حوالے سے پریشانیوں اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان علاقوں کے عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں تاکہ کوئی انسان پینے کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔