Live Updates

لله*اٹک ، فارم 47 کی بیساکھیو ں پر کھڑی حکومت مرکزی رہنما پاکستا ن تحریک انصا ف زلفی بخاری سے شدید خوف زدہ

ں* اسلام آباد کے بعد اٹک کی رہا ئش گاہ کو بھی سیل کر کے سرکا ری تحویل لے لیا گیا

جمعرات 13 مارچ 2025 20:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2025ء) فارم 47 کی بیساکھیو ں پر کھڑی حکومت مرکزی رہنما پاکستا ن تحریک انصا ف زلفی بخاری سے شدید خوف زدہ ، ان کی اسلام آباد کے بعد اٹک کی رہا ئش گاہ کو بھی سیل کر کے سرکا ری تحویل لے لیا گیا ،زلفی بخاری کا جرم صرف صرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ وفا داری ہے ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سید ذوالفقار عبا س بخا ری دیرینہ ، مخلص اوروفا دا ر ساتھی کی اسلام آباد کے بعد اٹک کی رہا ئش گاہ کو بھی سرکا ری تحویل میں لے لیا گیا ، یہ با ت قابل ذکر ہے کہ زلفی بخاری نے عمران خان کے ساتھ محبت اور دوستی کی مثالیں قائم کی ، ان پر ظلم کے پہا ڑ تو ڑے گئے مگر انہو ں نے تمام مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا ، کھٹی پہاڑی،زمان پارک،جوڈیشل کمپلیکس،انٹرنیشنل میڈیا سمیت کسی بھی فو رم پر عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑا ، زلفی بخا ری نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکومت اوچھے ہتھکنڈو ں سے مجھے کمزور کرنا چاہتی ہے مگر وہ یہ نہیں جانتی کہ زلفی بخاری وفا کا دو سرا نام ہے ، وہ مر تو سکتا ہے مگر اپنے کپتان کا ساتھ کبھی نہیں چھو ڑ سکتا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات