پیوٹن ٹرمپ کو بتانے سے ڈرتے ہیں، وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، زیلنسکی

رمضان المبارک میں ہم نے اہم سفارتی کوششیں کیں ہیں جلد جنگ کے خاتمے کی امید ہے، یوکرینی صدر

جمعہ 14 مارچ 2025 16:40

کیف/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر جنگ بندی کی امریکی تجویز کو مسترد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ پیوٹن امریکی صدر کو بتانے سے ڈرتے ہیں کہ وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ یوکرین نے جنگ بندی کے لیے پیچیدہ شرائط نہیں رکھیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک پیوٹن پر دبا بڑھائیں اور مزید پابندیاں عائد کریں۔دوسری جانب صدر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں یوکرین کے مسلمان فوجیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا انہوں نے اپنے ہاتھ سے مسلمان فوجیوں میں افطار تقسیم کیا۔زیلنسکی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ہم نے اہم سفارتی کوششیں کیں ہیں جلد جنگ کے خاتمے اور یوکرین میں امن کی امید ہے۔