برطانوی وزیراعظم کا نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ کو ختم کرنے کا اعلان

بیوروکریسی میں کمی لانے کے لئے این ایچ ایس انگلینڈ کو ختم کر دیا جائے گا،گفتگو

جمعہ 14 مارچ 2025 17:46

برطانوی وزیراعظم کا نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ کو ختم کرنے کا اعلان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بیوروکریسی کی افراد ی قوت میں کمی لانے کے لئے حکومتی ادارے نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ کو ختم کر نے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز مشرقی انگلش شہر ہل کے دورے کے موقع پر انگلینڈ کے شہر ہل کے دورے کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی میں کمی لانے کے لئے این ایچ ایس انگلینڈ کو ختم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری ایمانداری سے برطانوی عوام کو یہ نہیں بتا سکتا کہ وہ اپنا پیسہ بیوروکریسی پر کیوں خرچ کریں۔ یہ رقم نرسوں، ڈاکٹروں، آپریشنز، جی پی کی تقرریوں پر خرچ کی جا سکتی ہے اور ہونی چاہیے۔ لہذا ہم بیوروکریسی کو ختم کرنے جا رہے ہیں، حکومت کی توجہ کام کرنے والے لوگوں کی ترجیحات پیسے کو فرنٹ لائن پر منتقل کرنے پرہے۔

متعلقہ عنوان :