سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ اور گیسیکی+ڈِیورِئنٹ کے درمیان PM-2 مشین کی اپ گریڈیشن کیلیے معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 14 مارچ 2025 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ(ایس پی ایل)نے گیسیکی+ ڈِیورِئنٹ(جی+ڈی)کے ساتھ اپنی پیپر مشین PM-2کی اپ گریڈیشن کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔گیسیکی+ ڈِیورِئنٹ سیکیورٹی ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما ہیں۔یہ منصوبہ ایس پی ایل کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہے تاکہ بینک نوٹ کے کاغذ میں جدید سیکیورٹی خصوصیات کو شامل کیا جا سکے اور ان جدید ترین ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے جس کے تحت اسٹیٹ بینک نے ایک نئی بینک نوٹ سیریز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں ایس پی ایل کے ہیڈ آفس میں دستخط کرنے کی ایک تقریب کے دوران اپ گریڈیشن کے معاہدے کو باضابطہ حیثیت دی گئی۔ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران قریشی نے جبکہ گیسیکے +ڈیوری G+D کی نمائندگی عالمی سیکیورٹی ٹیک کمپنی Giesecke+Devrient (G+D) کے کرنسی مینجمنٹ سلوشنز کے کاروبار کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر مشرق وسطی اور افریقہ، کلاڈیو سگارلاٹا نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پیٹر شروفنیگر، نائب صدر کلیدی اکانٹس مشرق وسطی اور افریقہ - کرنسی مینجمنٹ سلوشنز، گیوسیکی+ڈیورینٹ (G+D)؛ آفتاب منظور، چیئرمین، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ؛ ارشد محمود بھٹی، مینیجنگ ڈائریکٹر، پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن؛ اور رضوان بٹ، مینیجنگ ڈائریکٹر، سِکپا کے ساتھ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی سینئر مینجمنٹ ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔

منصوبے کا تخمینہ 3.4 ارب روپے ہے ، جس میں جرمنی کے ڈِیورِئنٹ کو دیا گیا 8.297 ملین یورو کا بین الاقوامی ٹینڈر بھی شامل ہے۔ توقع ہے کہ اپ گریڈیشن 18 ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا، جس کے دوران ایس پی ایل کی پیپر مشین PM-2 کو جدید ترین سیکیورٹی خصوصیات کے ساتھ بینک نوٹ کاغذ تیار کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔اس حوالے سے سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران قریشی نے زور دیا کہ یہ اپ گریڈیشن نئے بینک نوٹ سیریز کے لیے اسٹیٹ بینک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔

اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنا کر ہم نہ صرف اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی کرنسی محفوظ اور جعل سازی کے خلاف مزاحمت کے قابل رہے بلکہ ایس پی ایل کو عالمی کرنسی سیکیورٹی مارکیٹ میں ایک رہنما کے طور پر متعارف کرائے جو اعلی ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عالمی سیکیورٹی ٹیک کمپنی Giesecke+Devrient (G+D) کے کرنسی مینجمنٹ سلوشنز کے کاروبار کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر مشرق وسطی اور افریقہ، کلاڈیو سگارلاٹا نے شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ "ہم اس انتہائی اہم پروجیکٹ پر سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ بینک نوٹ انڈسٹری میں G+D کی دیرینہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق بینک نوٹ پیپر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس میدان میں بین الاقوامی معیارات کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح لیس ہوگا۔شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، فیصلہ 1 مارچ 2025کو ایس پی ایل کے منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس عام (ای او جی ایم)میں منظور کیا گیا تھا، جہاں تمام شئیرہولڈرزاور بورڈ آف ڈائریکٹرزنے منصوبے کی حمایت کی تھی۔