کچھی ،عوام کیساتھ محبت کا رشتہ ،ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ،میر عاصم کرد گیلو

جمعہ 14 مارچ 2025 22:46

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)کچھی کے غیور عوام کے ساتھ ہمیشہ محبت و اخلاص کا رشتہ رہا ہے ان کے دکھ درد کو اپنا سمجھتا ہوں صحافت مقدس پیشہ ہے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقائی مسائل کو ایوانوں میں اجاگر کیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے پنے آفس سول سیکرٹریٹ میں ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں رئیس نوروز خان ایری ,غلام فاروق جتو?ء اور سمیع جلبانی سے ملاقات کے دوران کہی ہے اس موقع پر ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں نے صوبائی وزیر کو ڈھاڈر پریس کلب کی نئی بلڈنگ کی پی سی ون کی کاپی پیش کی صوبائی وزیر برائے بورڈ آف ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی میں بہت سے پوشیدہ مسائل و ظاہری مسائل کو ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں نے نشاندہی کرکے اجاگر کیا ہے اور ہر دور میں ببانگ دہل غیر جانبدرانہ صحافت کو فروغ دیکر عوام کے مسائل کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں پل کا کردار ادا کیا انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کچھی کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتا ہوں اور میرا سیاسی ایجنڈا بھی یہی ہے کہ میں کچھی کے عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ کچھی کے غیور عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کرکے منتخب کیا کبھی بھی انکے حقوق کا سودا نہیں کیا ہمیشہ علاقائی عوامی مسائل کے حل کیلئے اسمبلی کے فلور پر عوام کے حقوق کا دفاع کیاانہوں نے کہا ہے کہ ماضی بعید و قریب کی طرح اس مرتبہ بھی کچھی کے مسائل کو ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں کچھی کے عوام اب باشعور ہوچکی ہے انہیں اپنا سیاسی حقیقی نمائندہ چننے کا پورا پورا حق ہے اور اسی حق کی ادائیگی کیلئے آج میں اسمبلی میں موجود ہوں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ غریب اور نچلے طبقے کو اولین ترجیح دے کر میرٹ کو فوقیت دی ہے اور کسی کی حق تلفی نہیں کی انہوں میری سیاسی بلندیوں میں غریب عوام کی سپورٹ اور دعائیں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ کچھی کے عوام کیلئے کھلے ہیں ہم کچھی کے عوام کے خادم ہیں اور کچھی کی خدمت کو عبادت کی طرح کرتا رہوں گا۔