زارا نور عباس کی سالگرہ پر اسد صدیقی کا برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام صارفین کے دل چھو گیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 13:18

زارا نور عباس کی سالگرہ پر اسد صدیقی کا برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام صارفین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کی سالگرہ پر اسد صدیقی کا منی ویلاگ کیساتھ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام صارفین کے دل چھو گیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اسد صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منی ویلاگ شیئر کیا جس میں انکا اپنی اہلیہ زارا کیلئے ایک سرپرائز برتھ ڈے پلان شامل تھا۔

ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ سالگرہ پراہلیہ کی خوشی کیلئے پورے گھر کو پھولوں اوربرقی قمقموں سے روشن کیا گیااور پھر برتھ ڈے گرل زارا گلابی جوڑے میں ملبوس نظر آئی جو وائرل فیشن ٹرینڈ فرشی شلوار کی جانب اشارہ دے رہا تھا۔برتھ ڈے گرل نے لذیز پکوان کو انجوائے کرتے ہوئے سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنے دن کو یادگار بنادیا۔

(جاری ہے)

سالگرہ کی اس تقریب میں زارا کی والدہ اداکارہ اسما عباسی سمیت قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی اور برتھ ڈے گرل کیساتھ اس مل کر اس خاص لمحے کو مزید یادگار بنایا۔

اس یادگار تقریب کا منی ویلاگ اسد صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،اس کا جشن ایک لمحہ، ایک یاد کے ساتھ،جس کے جواب میں والہانہ خوشی اور محبت کااظہار کرتے ہوئے برتھ ڈے گرل نے بھی دلی الفاظ شامل کردئیے۔اداکارہ نے اسد کی پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،مجھے یہ نیا ASMRماحول بے حد پسند آ رہا ہی!۔